6 اپریل 2014 - 19:27
شمالی کوریا کی طرف سے امریکہ کے لیے ریڈ لائن کا تعین

شمالی کوریا نے امریکہ کے لئے ریڈ لائن کا تعیّن کرتے ہوئے، خبردار کیا ہے کہ دنیا کو نئے جوہری تجربات کے لئے منتظر رہنا چاہیے۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ابنا۔  العالم کی رپورٹ کے مطابق اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل نے حال ہی میں نئے میزائیلی تجربات کی بنا پر شمالی کوریا کی مذمت کی ہے۔ شمالی کوریا نے26 مارچ کو درمیانی مار کے میزائل "رودونگ' کا سمندر میں کامیاب تجربہ کیا ہے۔ پیونگ یانگ نے حالیہ دو مہینوں میں کم مار کرنے والے میزائلوں کا کامیاب تجربہ کیا ہے۔ شمالی کوریا نے پیونگ یانگ کے خلاف اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی قرارداد کی منظوری کے ساتھ ہی کہا ہے کہ دنیا عنقریب نئے جوہری تجربات کے مشاہدے کے لئے آمادہ رہے۔ اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے ارکان نے شمالی کوریا کے درمیانی مار کے میزائل تجربات کو اقوام متحدہ کی قراردادوں کی خلاف ورزی قرار دیا  اور کہا کہ مناسب جواب کے لئے ارکان کے درمیان مذاکرات کا عمل جاری ہے۔ اقوام متحدہ میں شمالی کوریا کے نمائندے نے کہا ہے کہ ان کے ملک نے ریڈ لائن کا تعیّن کردیا ہے اور امریکہ ریڈ لائن عبور کرنےکی کوشش نہ کرے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

۲۴۲